نئی دہلی ؍30 جون (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) جی ایس ٹی نافذ ہونے کے دو سال پورے ہونے کے موقع پر حکومت اس تعلق سے نیاریٹرن سسٹم پیش کر سکتی ہے۔ وزارت خزانہ پیر کو انڈیا ریکٹ ٹیکس سسٹم میں کچھ بہتری کا اعلان کر سکتا ہے۔ ان میں ریٹرن سسٹم، کیش لیزر سسٹم کو معقول بنانا اور سنگل ری فنڈ ڈسبرسنگ سسٹ، سمیت دوسری کئی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔ پیر کو وزارت خزانہ نے پریس ریلیز جاری کر بتایا کہ فنانس اور کارپوریٹ امور کے وزیر مملکت انوراگ ٹھاکر پیر کو جی ایس ٹی سے منسلک پروگرام کی صدارت کریں گے۔ ان کے ساتھ مختلف محکموں کے چیف سکریٹری اور افسران رہیں گے۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معیشت میں GST کا آنا ایک گیم جینجر تھا۔جی ایس ٹی نے ملٹی لیرڈ والے پیچیدہ انڈیا ریکٹ ٹیکس ڈھانچے کو سادہ، معقول بنا دیا۔ وزارت نے کہا کہ 1 جولائی سے ٹرائل بیسس پر نیا ریٹرن سسٹم لاگو کیا جائے گا اور 1 اکتوبر سے اسے لازمی کر دیا جائے گا۔ وزارت کے مطابق چھوٹے ٹیکس دہنگان کے لئے سہولت کے لیے ریٹرن سسٹم تجویز کی گئی ہے ۔